پیر , 1 مارچ 2021

امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک مسجد شہید

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں مسجد میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی ذرائع کے مطابق جنوب مغربی ہیوسٹن کے شاپنگ مال میں واقع اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ سے عمارت کی چھت اور دیگر حصوں سمیت ایک دکان کو بھی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ درجنوں فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ تخریب کاری ہو سکتا ہے ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتا چلانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …