ہفتہ , 20 اپریل 2024

گورنر سندھ کا وزیراعظم سے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

کراچی: سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے سندھ پولیس سربراہ کو ‘جانب دار’ قرار دیتے ہوئے انہیں منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسمٰعیل نے کہا کہ انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ مشتاق مہر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ‘ان کا رویہ جانب دارانہ ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، آئی جی سندھ متعصب ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ نے ہمارے ایک رہنما پر نہر کی تصویر بنانے پر مقدمہ دائر کیا، کیا تصویر بنانے پر مقدمہ درج ہوتا ہے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وفاقی حکومت آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو تبدیل کرے تاہم ان کی جانب سے مختلف وجوہات بتائی گئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں صحیح معنوں میں کوود-19 لاک ڈاؤن نافذ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …