جمعہ , 19 اپریل 2024

افغانستان میں قیام امن کے مقصد سے کابل و اسلام آباد میں ایران کی سفارتکاری

کابل: افغانستان کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کے خصوصی نمائندے نے افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے

افغانستان کے امور میں ایران کے وزیرخارجہ کے خصوصی نمائندے محمد ابراہیم طاہریان نے اپنے دورہ اسلام آباد سے قبل کابل میں افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر سے ملاقات و گفتگو کی ہے۔

اس ملاقات میں افغانستان کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیاگیا اور فریقین نے اس سلسلے میں صلاح و مشورہ جاری رکھنے پر زور دیا. ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے طاہریان ، افغانستان کے امور میں پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے محمد صادق خان کی دعوت پر ایک سیاسی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ اس سے پہلے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ تہران افغانستان کے موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …