جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیلی سفارتخانے پر حملے کے الزام میں 4 کشمیری طالبعلم گرفتار

نئی دہلی: نئی دہلی سے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کی خصوصی کمیٹی نے 29 جنوری کو اسرائیل کے سفارتخانے کے قریب ہونے والے معمولی دھماکے کے الزام میں جس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا کرگل سے تعلق رکھنے والے 4 طالبعلموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں نذیر حسین، ذوالفقار علی وزیر، ایاز حسین اور مزمل حسین شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ کرگل ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا ایک علاقہ ہے جس کی آبادی ایک لاکھ 40 ہزار افراد پر مشتمل ہے اور یہاں کے عوام اسلامی انقلاب کے شیدائی ہیں۔

کرگل کے عوام نے ہمیشہ ہی مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کی اور قبلہ اول قدس شریف کی آزادی پر تاکید کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …