جمعہ , 17 ستمبر 2021

امریکہ سے انتقام لیا جائے گا: حشد الشعبی

بو کمال: عراق کے کتائب سیدالشهداء نے حشد الشعبی کی چھاؤنی پر امریکی حملے پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد امریکہ کے طیاروں کو نشانہ بنائیں گے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے استقامتی محاذ کتائب سیدالشهداء نے آج صبح اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کے بعد غاصب امریکہ کے ساتھ جنگ نامحدود پیمانے پر ہو گی اور پہلے مرحلے میں عراق کی فضائی حدود میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کو نشانہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ آدھی رات کو عراق اور شام کے سرحدی علاقے بو کمال میں حشد الشعبی کی چھاؤنی پر امریکی حملے میں حشد الشعبی کے 4 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ امریکہ کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ایک بچہ شہید اور 3 افراد زخمی ہوئے اور شام کے شہریوں کے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

امریکہ کی وزارت جنگ پنٹاگون نے ایک بیان جاری کر کے دعوی کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر عراق اور شام کی سرحد پر نیم فوجی ملیشیا کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے سابق حکمرانوں سے برآمد لاکھوں ڈالر مرکزی بینک میں جمع کرا دیے

کابل: طالبان نے سابق حکومتی عہدیداروں سے برآمد ہونے والے ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی …