بدھ , 24 اپریل 2024

امریکی طیاروں کی بمباری میں حشد الشعبی کے سات جوان شہید و زخمی

بو کمال: امریکہ کے لڑاکا طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد کے قریب علاقے بو کمال پر بمباری کی ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں جو آج صبح سویرے عراق اور شام کی سرحد میں حشد الشعبی کی چھاؤنی پر ہوا حشد الشعبی کے 4 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ امریکہ کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ایک بچہ شہید اور 3 افراد زخمی ہوئے اور شام کے شہریوں کے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

امریکہ کی وزارت جنگ پنٹاگون نے ایک بیان جاری کر کے دعوی کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر عراق اور شام کی سرحد پر کے نیم فوجی ملیشیا کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …