جمعرات , 25 اپریل 2024

ایرانی بحریہ کی بحر کیسپئن میں پائیدار سکیورٹی مشق کا آغاز

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے یا حسین (ع) کی مقدس رمز کے ساتھ بحر کیسپئن میں پائیدار سکیورٹی مشق کا آغاز کردیا ہے۔ پائیدار سکیورٹی بحری مشق میں میزائل لانچرز ، فکسڈ ونگ ایئرکرافٹ اور ہیلی کاپٹر ، بحری ڈرون اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے تجربات کے جائیں گے ان مشقوں میں نیوی میرین ، رینجر ،بحریہ کی تمام سطحوں اور فلائٹ یونٹس حصہ لے رہے ہیں ۔

پائیدار سکیورٹی مشق بحر کیسپئن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے 20 فیصد سمندری علاقہ میں انجام پذیر ہوگي جس کا رقبہ 77 ہزار مربع کلو میٹر پر مشتمل ہے۔ پائیدار سکیورٹی مشق میں ایران کی سمندری حدود کی حفاظت اور بحری حمل و نقل کو یقینی بنایا جائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …