بدھ , 29 ستمبر 2021

حماس اور حزب اللہ لبنان کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں

غزہ: فلسطینی تنظيم حماس کے ایک اعلی رکن خلیل الحیہ نے حماس اور حزب اللہ لبنان کے درمیان تعلقات اور روابط کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ لبنان کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اور حماس کے درمیان کوئی بحران نہیں ہے ۔ ہمارے تعلقات کبھی منقطع نہیں ہوں گے۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اور حماس کے درمیان تعلقات دیرینہ اور دوستانہ ہیں دونوں تحریکوں کے درمیان تعلقات بہت گہرے ، مضبوط اور مستحکم ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے سیف القدس جنگ میں فلسطینی تنظیموں کی کامیابی اور فتح نیز اسرائیل کی شکست کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے اہم اور تاریخی قراردیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …