جمعہ , 17 ستمبر 2021

مشرقی بغداد ميں شدید دھماکہ، متعدد زخمی، بازار کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا

بغداد: عراقی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ دار الحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے بدھ کی شام مشرقی بغداد کی صدر سٹی میں دھماکے کی آواز سنے جانے کی خبر دی ہے۔

المعلومہ ویب سائٹ نے اپنی شروعاتی رپورٹ میں بتایا کہ اس دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے۔

موازین نیوز ویب سائٹ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دھماکے میں صدر سٹی کے ایک بازار کو نشانہ بنایا گیا۔

السومریہ نیوز ایجنسی نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر سٹی کے المحابس کے بازار میں دھماکے ہوئے ہيں۔

عراقی خبر رساں ایجنسی واع نے بھی خفیہ ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ صدر سٹی میں ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے سابق حکمرانوں سے برآمد لاکھوں ڈالر مرکزی بینک میں جمع کرا دیے

کابل: طالبان نے سابق حکومتی عہدیداروں سے برآمد ہونے والے ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی …