منگل , 23 اپریل 2024

اب وہ زمانہ نہیں کہ جب صیہونی دشمن چاہے غزہ پر حملہ کر دے: اسماعیل ہنیہ

بیروت: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بدھ کے روز فلسطینی گروہوں کے نمائندوں اور فلسطینی شہری حقوق کے سرگرم عمل کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کے ستر لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی انکا اپنا قانونی حق ہے جس سے ہرگز چشم پوشی نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی سودے بازی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف سیف القدس جنگی کارروائی کے بارے میں بھی کہا کہ اس جنگ نے فلسطین کے اندر اور باہر تمام فلسطینیوں کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف متحد اور ایک پلیٹ فارم پر لا کھڑا کر دیا ہے اور تمام فلسطینیوں نے استقامت اور القسام کے کمانڈر محمد الضیف کی حمایت میں نعرے لگائے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ تحریک استقامت غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں بے پناہ قوت اور طاقت کی حامل ہے جو دفاع کے میدان میں طاقت کا اپنا لوہا منوانے اور صیہونی غاصبوں کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور توانائی رکھتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت، جو سازش بھی رچانا چاہے رچا لے مگر غزہ کی تعمیرنو ہو کے رہے گی۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، رواں ہفتہ اتوار کے روز لبنان پہنچے ہیں اور اب تک وہ لبنان کے صدر میشل عون، نگراں وزیر اعظم حسان دیاب، پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے الگ الگ ملاقات و گفتگو کر چکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …