منگل , 23 اپریل 2024

لبنان، صیہونی فضائیہ کا ڈرون گر کر تباہ

تل ابیب: صیہونی حکومت نے لبنان کی سرزمین پر اپنے ایک ڈرون کے گر کر تباہ ہو جانے کا اعتراف کیا ہے۔

غزہ اور غرب اردن کے شمالی علاقے میں دو ڈرون طیاروں کے مار گرائے جانے کے صرف دو دن کے بعد ہی لبنان کی حدود میں ایک اور ڈرون کے طیارہ مار گرایا گيا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے ایک ترجمان آویخای ادرعی نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ ڈرون اپنی معمول کی پرواز کے دوران لبنان کی حدود میں گرا ہے۔

آویخای ادرعی نے دعوی کیا کہ ڈرون تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے اور اس سے کسی قسم کی اطلاعات حاصل نہیں کی جا سکتيں۔

صیہونی فوج کے ترجمان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز رپورٹ دی تھی کہ فلسطینی جوانوں نے "اسکائی رائڈر” قسم کے ایک ڈرون کو غرب اردن کے شمالی علاقے میں مار گرایا ہے۔

اس خبر کے جاری ہونے کے بعد صیہونی حکومت نے تکنیکی خرابی کے سبب اپنے ایک ڈرون کے گرنے کی خبر دی تھی۔

فلسطینی ذرائع نے منگل کے روز بھی غزہ کے شمالی علاقے میں "اسکائی کلارک” قسم کے ایک ڈرون کا تباہ شدہ ڈھانچہ ملنے کی خبر دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …