جمعرات , 18 اپریل 2024

جنوبی لبنان میں صیہونی جاسوس کی گرفتاری

بیروت: مغربی بقاع میں ایک صیہونی جاسوس پکڑا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی داخلی سیکورٹی سے وابستہ حساس ادارے کے ایک اعلی افسر نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے مغربی بقاع میں صیہونی حکومت کے ایک جاسوس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی این این اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنان کی داخلی سیکورٹی کے ادارے کے ڈائریکٹرجنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حساس ادارے کے اہلکاروں نے شخص کو جو تل ابیب کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ رابطے میں تھا۔ بیان کے مطابق مذکورہ شخص 1990 میں لبنان میں پیدا ہوا تھا۔

اس سے قبل لبنانی ذرا‏ئع نے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں کیندا الخطیب نامی ایک شخص کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔

کیندا الخطیب سوشل میڈیا پر سعد حریری کی جماعت ” تیار المستقبل” کی حمایت اور حزب اللہ کی مخالفت میں کافی فعال تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …