جمعہ , 17 ستمبر 2021

پاکستان نے افغانستان سے متعلق کانفرنس ملتوی کر دی

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان سے متعلق آج اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کو ملتوی کردیا ہے۔

آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے حوالے سے 3 روزہ کانفرنس نمعقد ہونا تھی ، جسے افغانستان کی درخواست پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ ادھر پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی پاکستان کی طرف سے افغانستان سے متعلق 3 روزہ کانفرنس کے التوا کی تصدیق کی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق 17جولائی سے ہونے والی کانفرنس عیدالاضحی کے بعد تک ملتوی کی گئی، کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے سابق حکمرانوں سے برآمد لاکھوں ڈالر مرکزی بینک میں جمع کرا دیے

کابل: طالبان نے سابق حکومتی عہدیداروں سے برآمد ہونے والے ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی …