ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا باہمی تعاون بڑھانے پر زور

تہران: ترک وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان سے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "مولود چاووش اوغلو” نے جمعرات کی رات کو "حسین امیر عبداللہیان” سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان کو ایرانی وزیر خارجہ کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی تعاون بڑھانے کے نئے طریقے نکالنے پر تبادلہ خیال کرنے سمیت علاقے کی تازہ ترین تبدیلیوں پر بات چیت کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …