جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا کا افغانستان میں ڈرون حملہ، کابل دھماکہ کے منصوبہ ساز کی ہلاکت کا دعوی

واشنگٹن: کابل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے ایک بار پھر افغانستان پر فضائی حملہ کر کے ائیرپورٹ حملے کے منصوبہ ساز کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے فورسز نے افغان صوبے ننگرہار میں داعش جنگجوؤں کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا، حملے میں داعش خراسان سے تعلق رکھنے والا کابل ایئرپورٹ حملے کا منصوبہ ساز مارا گیا، حملے میں کسی عام شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ تین روز قبل کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے میں اب تک 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 100 سے زائد زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

کابل ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ آور امریکی فورسز کا سکیورٹی حصار توڑتے ہوئے 50 میٹر اندر گیا اور خود کو بارودی مواد کی مدد سے اڑا دیا۔

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے کا ذمہ دار داعش خراسان کو قرار دیتے ہوئے اس کی قیادت پر حملوں کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …