ہفتہ , 20 اپریل 2024

خاتون فلسطینی قیدی کی 5 سال بعد اسرائیل کی جیل سے رہائی

تل ابیب: ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی خاتون قیدی 5 سال تک اسرائیل کی جیل میں رہنے کے بعد کل رہا ہو گئی۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدی آیات محفوظ 5 سال تک صیہونی حکومت کی جیل میں سختیاں جھیلنے اور ٹارچر ہونے کے بعد جعمرات کو رہا ہوئیں۔

اس فلسطینی خاتون قیدی کی رہائی ایسے میں عمل میں آئی کہ جب حماس نے کہا ہے کہ وہ تیار ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے بدلے فلسطین کی عورتوں، بچوں اور بیمار قیدیوں کا تبالہ کرے۔ اس سے قبل حماس نے ثالثی کا کردار ادا کرنے والوں سے کہا تھا کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں 4 ہزار 850 فلسطینی قیدی ہیں کہ جن میں سے 41 خواتین اور 225 نوجوان قیدی ہیں۔ جبکہ 250 ایسے قیدی بھی ہیں جن پر کسی بھی قسم کا کوئی الزام نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …