جمعہ , 19 اپریل 2024

شام نے اسرائیل کے فضائی حملے کو ناکام بنا دیا

دمشق: شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت پر دشمن اسرائیل کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی دشمن نے دارالحکومت دمشق میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے ناکام بنا دیا۔ابھی تک اس حملے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دمشق کی فضاؤں میں دیکھے جانے والے نامعلوم اجسام جنگی طیارے تھے، ڈرون تھے یا میزائل تھے۔

واضح رہے شام کا بحران، دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت و مدد سے پیدا کیا گیا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے۔ شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگردوں کا قلع قمع کردیا ہے جبکہ اس ملک میں سرگرم دوسرے دہشتگرد گروہ بھی شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔ اسرائیل، شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …