جمعرات , 25 اپریل 2024

پنجاب حکومت کا گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ٹوکیو پیرا لمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے حیدرعلی کے لیے پنجاب حکومت نے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر حیدر علی نےپوری قوم کاسرفخرسےبلند کردیا ہےاس کارنامے پر محکمہ کھیل پنجاب کی طرف سے حیدرعلی کے لیے 25 لاکھ روپے انعام کااعلان کرتا ہوں۔

وزیرکھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ حیدر علی کو یہ انعامی رقم ان کی وطن واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک تقریب میں دیں گے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا ۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …