جمعہ , 19 اپریل 2024

روس، ایران کی مانند جوہری معاہدے میں کوئی تبدیلی تسلیم نہیں کرے گا: روس

رتہران: وس نے کہا ہے کہ وہ بھی جوہری معاہدے (جے سی پی او اے) میں کسی طرح کی تبدیلی قبول نہیں کرے گا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللھیان سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ ایران کی طرح روس بھی جے سی پی او اے میں کسی طرح کی تبدیلی کو قبول نہیں کرے گا بلکہ اسے پوری طرح لاگو ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب سے جمعرات کو ‏گفتگو میں دوطرفہ روابط کے علاوہ خطے کے حالات، افغانستان سے مربوط مسائل نیز جے سی پی او اے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اسکے علاوہ کورونا کو قابو کرنے اور ایرانی تاجروں کی روس آمد و رفت سے متعلقہ مشکلات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ایرانی تاجروں کی روس آمد و رفت سے متعلقہ مشکلات پر روسی وزیر خارجہ نے اسکا فورا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی۔

اس گفتگو میں ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ نے افغانستان میں سبھی گروہوں کی مشارکت پر مبنی حکومت کو ضروری بتایا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …