ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا اگلا دور تہران میں منعقد ہوگا: ایرانی سفیر

نیویارک: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا اگلا دور تہران میں منعقد ہوگا۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ تمام افغان گروپوں کو اپنے تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

تخت روانچی نے مزید کہا کہ افغانستان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا اگلا دور مستقبل قریب میں تہران میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی یہ صورتحال افغانستان میں امریکہ اور دیگر غیر ملکی افواج کی مداخلت اور ان کے غیر ذمہ دارانہ انخلا کا براہ راست نتیجہ ہے۔

تخت روانچی نے کہا کہ جب وہ افغانستان میں داخل ہوئے تو افغانیوں کے لیے پریشانی کا باعث بنی اور جب وہ چلے گئے تو انہوں نے افغانیوں کے لیے ایک المیہ چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ 2001 سے 2021 کے درمیان تقریبا 165 ہزار افغان شہری ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 32 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ یہ اعداد و شمار ہی موت اور تباہی کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔ افغانستان میں غیر ملکی افواج کے جنگی جرائم کو سزا دی جانی چاہیے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا کہ ایران اپنی بندرگاہوں ، ہوائی اڈوں ، ریلوے ، سڑکوں اور سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے افغانستان کو انسانی امداد کی منتقلی کو آسان بنانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے ہم نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔ حالیہ بحران کے بعد مزید پناہ گزین ایران میں داخل ہوئے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری ان مہاجرین کی مدد کے لیے ذمہ داری سے کام کرے گی ۔

تخت روانچی نے افغان کے علاقے پنجشیر میں حالیہ بلا جواز حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس ملک میں جبر اور طاقت کے ذریعے اقتدار میں آنے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ طالبان اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور ایسی حکومت کو ایران کی حمایت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے دیگر پڑوسیوں کی طرح ہم اس ملک میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں منظم یافتہ مجرموں کے خطرے کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہیں۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ افغان سرزمین کو دھمکی دینے، حملہ کرنے یا دہشت گردی کی تربیت کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …