جمعہ , 19 اپریل 2024

صدر ابراہیم رئیسی صوبہ جنوبی خراسان کے دورے پر طبس پہنچ گئے

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی تیسرے صوبائی دورے پر صوبہ جنوبی خراسان کے شہر طبس پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ خراسان جنوبی کے گورنر اور طبس کے امام جمعہ اور دیگر اعلی حکام نے صدر سید ابراہیم رئیسی کا طبس ايئر پورٹ پر استقبال کیا۔ صدر سید ابراہیم رئيسی اس سفر میں عوام کی مشکلات کا قریب سے جائزہ لیں گے اور انھیں برطرف کرنے کے لئے موقع پر ہی احکامات صادر کریں گے۔ صدر ابراہیم رئيسی صوبائی انتظامیہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔صدر سید ابراہیم رئیسی اس سے قبل صوبہ خوزستان اور صوبہ سیستان و بلوچستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …