ہفتہ , 20 اپریل 2024

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی جب کہ وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی تھی۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ اضافہ کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے تجویز کے برعکس 5 روپے اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …