جمعہ , 19 اپریل 2024

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو گیا ہے۔

المیادین ٹی وی کے مطابق لبنانی عوام پر امریکی پابندیوں اور اقتصادی بحران کے سبب پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے کے مقصد سے حزب اللہ لبنان کے ذریعے خریدا گیا ایران کا مزٹ آئل شام کے راستے لبنان کی سرحدوں میں داخل ہو گیا۔

اس سے قبل حزب اللہِ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے یہ اعلان کیا تھا کہ ایرانی تیل کا حامل ایک بحری جہاز لبنان کے لئے روانہ ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات سولہ ستمبر کو ایرانی تیل کی حامل پہلی کھیپ شام سے لبنان کی سرحدوں میں داخل ہوئی تھی جس کے چند ہی گھنٹے بعد یکے بعد دیگرے ایرانی تیل کے مزید تین کاروان لبنان پہنچے تھے۔

گزشتہ ڈیڑھ برس سے امریکی شیطنت اور پابندیوں کے باعث لبنان کو شدید طور پر اقتصادی منجملہ ایندھن کے بحران کا سامنا ہے جس کے پیش نظر لبنانی عوام کی مدد کے تناظر میں حزب اللہ نے ایرانی تیل خریدنے کا اقدام کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ڈیزل کا حامل بحری جہاز ایران سے لبنان پہنچ جائے گا اور اس وقت پٹرول کے حامل تیسرے بحری جہاز کے دفتری امور مکمل کر لئے گئے ہیں اور وہ جلد ہی لبنان پہنچ جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ استقامتی تنظیم حزب اللہ نے لبنانی عوام کے لئے ایران سے تیل خرید کر انکے خلاف جاری امریکی و صیہونی سازشوں کو خاک میں ملا دیا ہے جس کے بعد امریکہ نے لبنان کو دھمکی بھی دی تھی کہ ایران سے تیل کی خرید بیروت کے حق میں نہیں ہے اور اُسے اس اقدام کی خاطر مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …