پیر , 27 مئی 2019

بنگلہ دیش: عوامی دبائو پر فوج حکومت کا تختہ اُلٹ سکتی ہے: بنگلہ کمیونٹی

images

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش اس وقت خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے اگر حسینہ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو پھر عوامی دبائو پر فوج کسی بھی وقت حکومت کا تختہ اْلٹ سکتی ہے۔ نیویارک میں بنگلہ کیمونٹی کے زیراہتمام ایک سیمینارمیں مقررین نے کہا کہ بنگلہ دیش کا دہشت گردی کا اڈہ بننا ملک کے ساتھ ہمسایہ ممالک کو بھی پریشان کر رہا ہے۔ حسینہ واجد نے صرف پاکستان کو نیچا دکھانے کے لئے اور بھارت کو خوش کرنے کے لئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کوپھانسیاں دیں۔ ممتاز سکالر احمد نبی نے کہا پاکستان کو الزام دینا حسینہ کی پرانی عادت ہے۔ قاضی حاکم نے کہا کہ دنیا کے نقشے پر دہشت گردی کا نیا مرکز بنگلہ دیش ہے۔ پروفیسر احمد نبی نے کہا کہ نریندر مودی اور حسینہ واجد کا گٹھ جوڑ بنگلہ دیش کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اقلیتوں کا بھروسہ جیت کر ‘فرضی خوف’ کا خاتمہ چاہتا ہوں، مودی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں اتحادی جماعتوں …