پیر , 27 مئی 2019

ترکی نے آذربائیجان میں اپنا فوجی اڈا قائم کرنے کا اعلان کر دیا

news-1469112205-1777

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی نے اپنی فوجی طاقت بڑھانے کے فیصلہ کرتے ہوئے دیگر ممالک میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکی نے آذربائیجان میں اپنا فوجی اڈا قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ملکوں میں رواں سال 3جولائی کو اس حوالے سے ایک معاہدہ ہوا تھا جس پر عملدرآمد کے لیے آذربائیجان کے صدر نے ایک حکمنامہ جاری کر تے ہوئے ملک میں کئی جگہیں ترک افواج کے لیے مختص کر دی ہیں جہاں وہ اپنا اڈا قائم کر سکیں گی۔ صدر الہام علی ایف کے فرمان کے تحت آذربائیجان کے ملٹری ٹاؤن ”گیزیل شیرگ“ (Gizil Sherg) میں مختلف عمارتیں اور سٹرکچرز، حاجی زین العابدین تاگی ایف میں واقع ایئر فیلڈ میں ایک ٹرمینل بلڈنگ سمیت دیگر مقامات پر مختلف عمارتیں ترک فوج کے لیے مختص کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صدرالہام علی ایف کے حکمنامہ ترکی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تکمیل کے لیے پہلا قدم ہے۔حکمنامے میں آذربائیجان کی وزارت دفاع کو معاہدے پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وزارت خارجہ کو ترک حکومت کو اس حکمنامے کے متعلق آگاہ کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اقلیتوں کا بھروسہ جیت کر ‘فرضی خوف’ کا خاتمہ چاہتا ہوں، مودی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں اتحادی جماعتوں …