اتوار , 7 مارچ 2021

ڈھاکہ میں امام بارگاہ پر حملہ داعش نے کیا

داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک امام بارگاہ میں دھماکہ اس گروہ نے انجام دیا تھا-ڈھاکہ کے سینکڑوں عزادار، عاشور کے دن اس امامبارگاہ میں مجلس و ماتم میں مصروف تھے-اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم از کم ایک شخص شہید اور اسی دیگر زخمی ہوگئے-اس حملے سے چند ہفتہ قبل بھی داعش نے ایک اطالوی امدادی کارکن اور ایک جاپانی کاشتکار کو ہلاک کردیا تھا-ڈھاکہ کے سینئر پولیس افسر اسد الزماں میاں نے کہا ہے کہ حملے کی نوعیت کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ، ملک میں بے چینی اور افراتفری پیدا کرنے کی سازش ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …