منگل , 2 مارچ 2021

روس کے فضائی حملوں میں داعش کے دو ہزار آئل ٹینکرز تباہ

ابنا کی رپورٹ کے مطابق روس نیشام میں فضائی کارروائیوں کے دوران داعش کے دو ہزار آئل ٹینکرز تباہ کر دیئے ہیں۔ روس نے شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم پر کاری ضرب وارد کی ہے۔
ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ روسی طیاروں نے گزشتہ روز دمشق ، حلب اور لطاکیہ میں ایک سو پینتالیس فضائی کارروائیوں کے دوران کئی اہداف کو نشانہ بنایا ۔
ترجمان کے مطابق روسی فوج نے تیس ستمبر سے اب تک شام میں پانچ ہزار دو سو چالیس فضائی کارروائیاں کی ہیں جن میں داعش کے تقریبا دو ہزار آئل ٹینکرز کو تباہ کیا گیا۔ ادھر دمشق میں دہشت گردوں کے ہیڈ کواٹرز پر فضائی حملے کے دوران اہم دہشت گردرہنما زھران علوش ہلاک ہو گئے ہیں ۔
وہ شام میں دہشت گردوں کے سب سے بڑے گروپ کے سربراہ تھے۔شامی فوج اور دہشت گردوں نے زھران علوش کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …