اتوار , 17 نومبر 2019

ترکی:تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی،12 افراد ہلاک

turky-e-haksh (1)

 

انقرہ:بہتر مستقبل کا خواب لئے تارکین وطن کی کشتی ترکی کے ساحل کے قریب الٹ گئی۔ بارہ افراد ہلاک جبکہ چھبیس کو بچالیا گیا۔

بہتر مستقبل اور معقول روزگار کا خواب لئے تارکین وطن کی کرک کشتی یونان کی جانب روانہ تھی کہ ترکی کے ساحل ازمیر کے قریب الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کشتی میں سوار بارہ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے فوری بعد ترک کوسٹ گارڈز نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جس میں چھبیس افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ جبکہ دیگر ڈوبنے والوں کی ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے تلاش جاری ہے۔ کوسٹ گارڈز حکام کا کہنا ہے کہ کشتی گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے سے الٹ گئی جبکہ واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے

یہ بھی دیکھیں

عہدے کا بے جا استعمال، مواخذہ شروع ٹرمپ پریشان

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ پر اپنے دائرہ کار سے تجاوز، عہدے کے بے جا استعمال …