پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

امریکہ نے ایٹمی معاہدے اوردیگر معاملات پر قریب آنے کا موقع گنوادیا:حسن روحانی

aa1de6b3-0a9f-40ba-abe1-90c373701300_16x9_600x338

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے نیوکلیئر معاہدے کے ذریعے ملنے والا موقع ضائع کردیا ہے اور دونوں ملکوں کو علاقائی مسائل پر اکٹھے ہونے کا جو موقع ملا تھا وہ بھی گنوا دیا گیا۔حسن روحانی نے کہا کہ جیسا کہ سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا نیوکلیئر معاہدہ ایک ٹیسٹ تھا اگر امریکہ نے معاہدے پر عملدرآمد کیا ہوتا تو دونوں ملک دیگر معاملات پر بھی مذاکرات کرتے جو خطے کے مفادات کے ساتھ امریکہ اور ہمارے بھی مفاد میں ہوتا۔ افسوس ہے کہ امریکہ نے یہ ٹیسٹ پاس نہیں کیا اور اپنے وعدوں کی پاسداری نہ کی۔ قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ تہران اور عالمی برادری کے مابین جوہری ڈیل سے ایران کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا یہ ڈیل اس لیے کی تھی کہ ایران پر عائد پابندیاں ہٹا لی جائیں گی، لیکن ایسا ابھی تک نہیں ہوا۔ سپریم لیڈر کے بقول ڈیل کے عملدرآمد کے چھ ماہ سے زائد کا عرصہ بیت جانے کے بعد بھی اس ڈیل کے ممکنہ ثمرات واضح نہیں ہو سکے۔ چودہ جولائی سن دو ہزار پندرہ کو ایران اور عالمی طاقتوں نے اس ڈیل کو حتمی شکل دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی علاقائی معاملات پر بات چیت کا کہتے ہیں مگر نیوکلیئر مذاکرات نے ثابت کردیا ہے کہ دیگر معاملات پر ہونیوالی کوئی گفتگو زہر ثابت ہو گی ہم اب کسی معاملے کے حوالے سے امریکیوں پر اعتماد نہیں کر سکتے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ کے ایف 35 جنگی طیاروں میں پرواز کے دوران آپریشن کے تجربے میں تکنیکی مسائل

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے ایف پینتیس جنگی طیاروں میں پرواز کے دوران آپریشن کے تجربے …