ہندوستان کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ناگپور کے ہوائی اڈے پر تین مشتبہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے جو داعش میں شامل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ہندوستان کی سیکورٹی ایجنسی کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ان تینوں نوجوانوں کو داعش میں شمولیت کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے — ہندوستانی سیکورٹی حکام نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے – ایک ایسے وقت جب شام کی حکومت اپنے علاقائی اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ داعش کے خلاف جنگ میں مصروف ہے میڈیا میں مسلسل ایسی رپورٹیں آرہی ہیں کہ غیر ملکی دہشت گرد داعش میں شامل ہونے کے لئے ترکی کے راستے شام پہنچ رہے ہیں ۔
یہ بھی دیکھیں
شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ
شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …