جمعرات , 21 نومبر 2019

داعش ہماری محسن اور ایران ہمارا بڑا دشمن ہے، اسرائیل

 

PD*63338077

اسرائیل کے وزیر دفاع نے آج صبح اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران ہمارا اصلی دشمن ہے، صہیونی وزیر دفاع نے ایران پر الزام لگایا کہ ایران خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، اور حزب اللہ لبنان ایران کی ایما پر ہی ہمارے خلاف کاروائی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اسکے برعکس داعش ہماری دوست اور محسن ہے چونکہ ایران ہمارا بڑا دشمن ہے اسی لیئے ہم داعش کو سپورٹ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے بارے میں بھی انکشاف ہوچکا ہے کہ وہ اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کا ایجنٹ ہے، اور داعش کاروائیوں کا بھی اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو یہ سمجھ آجاتی ہے کہ یہ دہشتگرد تکفیری تنظیم گریٹر اسرائیل کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے، اسکا ہدف ہروہ گروہ اور ملک ہے جو اسرائیل مخالف ہے۔
اس کے علاوہ اس بات کا انکشاف بھی اسرائیل کے سابق وزیر برائے انٹیلجنس کے انٹرویو میں ہوچکا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایران کے مقابل میں ایک سنی بلاک بنائے گے، آج 34ممالک کا نام نہاد اتحاد سعودی قیادت میں بنایا جارہا ہے جسکے بارے میں ایران نے خدشات ظاہر کیئے ہیں کہ یہ بلاک انکے خلاف ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نیتن یاہو کا عربوں کے خلاف نسل پرستانہ بیان

تل ابیب: اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے عربوں کے خلاف نسل پرستانہ بیان …