منگل , 12 دسمبر 2017

چین میں ایک ہزار روبوٹس نے ایک ساتھ ناچ کر ریکارڈ قائم کردیا

578527-robotmain-1470731479-228-640x480

بیجنگ(مانٹیرنگ ڈیسک) بھارتی اور پاکستانی فلموں میں ہیرو ہیروئن کے ساتھ فلمائے گئے گانوں میں کئی ایکسٹرا اداکار ان کے ہم قدم ہوکر ناچتے ہیں لیکن چین میں 1007 روبوٹس نے ایک ہی انداز میں ایک ساتھ ڈانس کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔چین کے شہر شیندونگ میں ایک میلے میں روبوٹ کو ایک قطار میں رکھا گیا اس کے بعد انہیں ایک اسمارٹ فون سے کنٹرول کرکے ڈانس کرایا گیا۔ سارے چھوٹے روبوٹ نے ایک ساتھ ڈانس اسٹیپ لیے اور ہر روبوٹ کی اونچائی 19 انچ تھی۔ شروع میں 1040 روبوٹ رکھے گئے تھے لیکن ان میں سے بعض گرگئے اور ڈانس نہ کرسکے، اس لیے انہیں فوری طور پر فلور سے ہٹادیا گیا۔ اس کے بعد 1007 روبوٹ نے ایک منٹ تک ڈانس کیا۔ اس سے قبل 540 روبوٹ نے ڈانس کیا تھا اور اب 1000 سے زائد روبوٹ کو ڈانس کرانے کے بعد یہ ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے۔ڈانس کا انعقاد کرنے والی کمپنی نے بتایا کہ تمام روبوٹس ایک موبائل سے کنٹرول ہورہے تھے اور ان کے مشترکہ ناچ میں یہ سب سے بڑا کسی موبائل اور وائرلیس سگنل کی مداخلت کا تھا جس سے پورا کھیل بگڑ سکتا تھا۔ اس کے لیے کمپنی نے مضبوط انکرپش ٹیکنالوجی اختیار کی تھی۔ اس کارنامے کے بعد کمپنی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا جاچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہرسال 3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ...