جمعہ , 19 جولائی 2019

نیٹو ترکی کے کردار کی قدر کرتا ہے:نیٹو ترجمان

[caption id="attachment_39046" align="alignnone" width="300"]Turkish Prime Minister Recep Tayyip Erdogan, left, and his Norwegian counterpart Jens Stoltenberg inspect a military guard of honour before their talks in Ankara, Turkey, Monday, Jan. 9, 2012. Stoltenberg is in Turkey for a two-day visit. (AP Photo/Burhan Ozbilici)
[/caption]برسلز(مانٹیرنگ ڈیسک )مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد انقرہ حکومت کے اقدامات کے باجود نیٹو میں ترکی کی رکنیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا۔ نیٹو کی خاتون ترجمان اوآنا لوجیسکو کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی نیٹو میں رکنیت پر کوئی سوالیہ نشان نہیں ہے۔ یہ بیان بعض فرضی میڈیا رپورٹیں سامنے آنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ لوجیسکو کے بیان کے مطابق نیٹو ترکی کے کردار کی قدر کرتا ہے۔ یہ بیان ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے دورہ ماسکو کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے وردک میں درجنوں طبی مراکز بند کرادیئے

افغانستان میں غیرملکی این جی او کےتحت چلنے والے درجنوں طبی مراکز طالبان نے بند …