بدھ , 22 مئی 2019

یونان میں تعینات ترک فوجی اتاشی اور ترک بحریہ کے اہلکار روپوش

983062_264

ایتھنز (مانٹیرنگ ڈیسک ) یونان میں تعینات ترک فوجی اتاشی اور ترک بحریہ کے اہلکار اچانک روپوش ہو گئے ہیں۔ یونان کے مقامی میڈیا کے مطابق روپوش ہونے والے ترک اہلکار واپس ترکی جانے سے خوفزدہ تھے۔ قبل ازیں انقرہ حکومت نے ان اہلکاروں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرتے ہوئے انہیں واپس ترکی طلب کیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق روپوش ہونے والے ترک اہلکاروں کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی ہیں۔ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد آٹھ دیگر فوجی عہدیدار بھی فرار ہو کر یونان پہنچ گئے تھے، جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دائر کر دی تھی۔ ان کی سیاسی پناہ سے متعلق کارروائی کا آغاز انیس اگست سے ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ سعودی عرب کا دودھ دوہنے کے بعد سرکاٹ دے گا؛سربراہ عراقی تنظیم نجباء

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی تنظیم نجباء کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی …