خبروں کے مطابق کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا لیکن جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہی ہلاک کردئے گئے – حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا تاہم سیکورٹی فورس کی بروقت کارروائی کے باعث دوحملہ آور ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے – واضح رہے کہ کرم ایجنسی پاکستان اورافغانستان کی سرحد پرواقع ایک حساس علاقہ ہے جہاں اکثروبیشتر دہشت گرد عناصر حملے کرتے رہتے ہیں- چند روز قبل پارہ چنار میں بھی دہشت گردوں نے حملہ کرکے متعدد عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا –
یہ بھی دیکھیں
فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش
حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …