ہفتہ , 24 اگست 2019

روس مخالف پابندیوں کو اس سال کے آخر میں نرم کیا جانے لگے گا: سابق وزیر خزانہ

9

اندازہ ہے کہ مغربی ممالک اس سال کے آخر میں روس پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے لگیں گے۔

یہ موقف روس کے سابق وزیر خزانہ، نامور ماہر اقتصادیات الیکسے کودرین نے ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیا۔ ان کے مطابق مذاکرات کر کے روس مغرب کے ساتھ مختلف اتحادوں میں دوبارہ شامل ہو جائے گا بالخصوص جی سیون گروپ ایک بار پھر جی ایٹ میں تبدیل ہو جائے گا۔ کودرین کے مطابق یوکرینی بحران کے حل سے متعلق مینسک کے سمجھوتوں پر عمل درآمد کے پیش نظر روس مخالف پابندیوں کو نرم کیا جانے لگے گا۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ روس کے حکام مغرب کے ساتھ مخالفت نہیں کرنا چاہتے

یہ بھی دیکھیں

کوپن ہیگن کے شدید ردعمل کے بعد ٹرمپ نے اپنا دورہ ڈنمارک ملتوی کردیا

کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک)جزیرہ گرین لینڈ کی خریداری سے متعلق امریکی صدر کی تجویز پر …