بدھ , 21 اگست 2019

امریکہ میں پانچ روسی اعزازی قونصل خانے بند کر دئیے گئے

10

مریکی حکام نے ملک میں واقع چھہ روسی اعزازی قونصل خانوں میں سے پانچ کے لائسنس منسوخ کر دئیے۔

روس میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹانر نے بتایا یہ اقدام روس میں امریکی سفارتی سرگرمیوں میں روسی حکام کی مداخلت کے جواب میں کیا گیا۔

"یہ اقدام روسی حکام کی طرف سے ہمارے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کی سرگرمیوں میں مداخلت کئے جانے اور ماسکو میں امریکی ثقافتی مرکز اور روس بھر میں امریکہ سے متعلق اداروں کو بند کئے جانے کے جواب میں کیا گیا”، امریکی وزارت خارجہ نے کہا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس اقدام سے امریکہ میں روسی سفارت خانے، قونصل خانے اور واشنگٹن میں روسی ثقافتی مرکز کے کام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اس سے پہلے روس کی وزارت خارجہ نے امریکہ میں روسی اعزازی قونصل خانوں کو بند کئے جانے کی مذمت کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں تین طلاقوں کی شکایت پر شوہر اور سسرالیوں نے بیوی کو جلا دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک نشست میں 3 بار طلاق دینے کی شکایت پولیس …