پیر , 20 مئی 2019

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا دورہ ترکی

4bk63ca52b6c039241_800C450

تہران(مانٹیرنگ ڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایران اور ترکی کے باہمی تعاون میں توسیع کے مقصد سے جمعہ کے دن ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے دن ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورۂ انقرہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے اس دورے میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو سے ملاقات اور اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ ترکی میں پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد کسی بھی ایرانی عہدیدار کا یہ پہلا دورۂ ترکی ہے۔ایران کے اعلی حکام نے ترکی میں ہونے والی بغاوت کی ابتدا میں ہی اس کی مذمت اور ترکی حکومت اور قوم کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل عالمی بائیکاٹ تحریک کے خلاف سرگرم

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی اخبارات کے مطابق صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کےلیے سرگرم عالمی تنظیموں کے …