جمعہ , 26 فروری 2021

پوپ نے داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا مطالبہ کر دیا

پوپ فرانسیس نے جمعے کو حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ پوپ نے داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا مطالبہ کر دیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری دنیا سے مطالبہ کیا کہ متحد ہو جائے اور داعش دہشت گرد گروہ کے تشدد کا مقابلہ کرے-
کیتھولیک عیسائیوں کے عالمی رہنما پوپ فرانسیس نے روم کے سینٹ پیٹر اسکوائر پر کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے پناہ گزینوں کی مدد کرنے والوں کو سراہا-
کیتھولیک عیسائیوں کے رہنما نے شام ، لیبیا، یمن، اور دنیا کے دوسرے علاقوں میں جاری جنگوں کو ختم کرنے کی درخواست بھی کی – پوپ فرانسیس نے کہا کہ شام میں جنگ جاری رہنے کے باعث انسانی صورت حال نہایت تشویش ناک ہو گئی ہے اور پوری دنیا کو اس پر توجہ دینی چاہئے-
کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسیس نے لیبیا میں برسرپیکار مختلف گروہوں سے اپیل کہ وہ اپنے اختلافات ختم کر کے تشدد کا سلسلہ بند کریں-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …