منگل , 16 جولائی 2019

ترکی اپنے دفاع کیلئےکسی بھی عسکری اتحاد میں شامل ہوسکتا ہے:ترک وزیر خارجہ

l_142906_093744_updates

انقرہ (مانٹیرنگ ڈیسک )ترکی وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا ہےکہ ترکی عسکر ی اور سکیورٹی کےمعاملات میں نیٹو کے متبادل پر غور کررہاہے کیونکہ نیٹو نے مکمل طور پر ترکی کی خود مختاری کا دفاع نہیں کیا۔اوگلو کا مزید کہنا تھا کہ ترکی سرزمین کے دفاع کےلیےہم کسی بھی عسکری اتحاد میں شامل ہوسکتے ہیں اور یہ کہ ضروری نہیں کہ ترکی صرف اور صرف نیٹو کا رکن ہو۔یاد رہے کہ اوگلو نے یہ انکشافات ترکی اور روسی صدور کے ملاقات کے بعد کیے ہیں۔اس ملاقات میں دونوںصدور نےدفاعی اورعسکری امور پر تبادلہ خیال کیا تھا اوراتفاق کیا تھا کہ اس ضمن میں باہمی تعاون کومزید بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب رات میں ابہا ایرپورٹ بند رکھنے پر مجبور

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر یمن کے مسلسل ڈرون حملوں کے …