اتوار , 19 مئی 2019

ناکام بغاوت، ترکی نے دنیا بھر سے 32سفارت کاروں کو واپس بلا لیا

Aug-12-2016-21-29-39_w1

انقرہ (مانٹیرنگ ڈیسک )ترکی نے ناکام بغاوت کے بعد دنیا بھر سے 32 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق امریکہ نے ناکام بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اللہ کی حوالگی کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے۔ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے اندر سینکڑوں ملزموں کو سزائیں سنانے کے بعد اب ملک سے باہر مقیم سفارت کاروں کی چھان بین شروع کی گئی ہے۔ انقرہ میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ترکی کے 32 سفارت کاروں کو ملک واپس بلا لیا گیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق بھی امریکہ نے مثبت اشارہ دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ باغیوں کے حامی سفارت کار مختلف ملکوں میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی برادری ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے،ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹرمحمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ کے …