پیر , 26 اگست 2019

ایرانی وزیر خارجہ کی ترک صدر سے ملاقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

0,,19129039_303,00

انقرہ (مانٹیرنگ ڈیسک )ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ذرائع کے مطابق ترکی کے ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں تہران انقرہ تعلقات اور اہم علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے ایوان صدر سے متصل مسجد میں صدر اردوغان کے ساتھ نماز جمعہ بھی ادا کی۔ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ نے صدر اردوغان اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ملاقات کی تصویر بھی جاری کی ہے۔ قبل ازیں اپنے ترک منصب مولود چاؤش اوغلو کے ساتھ مشتر کہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا تھا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے حوالے سے ایران اور ترکی کے نظریات اور اہداف میں اشتراک پایا جاتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بعض اختلافات کے باوجود دونوں ممالک شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور داعش، جبہۃ النصرہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کے بارے میں مشترکہ نظریات رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ترکی کے ایک روزہ دورے پر جمعے کی صبح انقرہ پہنچے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …