منگل , 18 جون 2019

روسی درخواست پر ترکی کا شام کےساتھ سرحد بندکرنے کا امکان

436x328_82749_243630

ماسکو(مانٹیرنگ ڈیسک )روسی ذرائع ابلاغ نے کہاہے کہ ڈپلومیٹک اورعسکری ماہرین پرمشتمل ایک روسی نے وفد ترکی عہدیدار وں سے ملاقات کی ہےکہ جس کے دوران روسی وفد نے ترکیوں سےدرخواست کی ہےکہ وہ شام کے ساتھ ملحقہ اپنی سرحدوں کومکمل طور پر بندکر دے ۔اس حوالے سے روسی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے نائب چیئرمین ویکٹر ڈولاٹسکی نےکہا ہےکہ روس نے دہشت گردوں تک اسلحہ کی رسائی کو روکنے کے لیے ترکیوں سے کہا ہےکہ ترکی شام کے ساتھ اپنی سرحدوں کو بند کر ے۔ان کا کہنا تھا کہ روس اس حوالے سے ترکی کو تصاویر بھی پیش کر سکتا ہے کہ دہشت گردوں کےلیے اسلحہ ترکی سے جارہاہے۔روسی روزنامہ’’ایزویستیا‘‘ کاکہنا ہے کہ ترکی شام سے متعلقہ مسائل کو پار کرنا چاہتا ہے،لہٰذا ترکی کا روسی درخواست پر عمل درآمد کاامکان ہے اور انقرہ باقاعدہ طور پر اس درخواست پر غور کر رہاہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودیہ اورامارات کی حمایت انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف، الہان عمر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی مسلم خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے سعودی عرب اور متحدہ …