پیر , 22 اپریل 2019

الزامات ثابت ہوجائیں توترکی جاکرسزا بھگتنے کے لیے تیارہوں، گولن

pfp-fathallah-golan-1-630x320

انقرہ (مانٹیرنگ ڈیسک)ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن نے کہا ہے کہ میرے خلاف الزامات ثابت ہو جائیں تو ترکی جا کر سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔امریکہ کی جانب سے ترکی کو فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق مثبت اشارے ملنے کے بعد فتح اللہ گولن بھی میدان میں آگئے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر میرے خلاف بغاوت کے الزامات ثابت ہو جائیں تو ترکی جا کر سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ ناکام بغاوت کے بعد ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کو اس سازش کا ذمہ دارقرار دیا تھا اور امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔امریکہ کی جانب سے فتح اللہ گولن کی حوالگی بین الاقوامی قوانین کے تحت کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔اب ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق امریکہ کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل کی ایران دشمنی، بغیر اطلاع دیئے متعدد چینلز کے اکاونٹز بند

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے ایران کے پریس ٹی وی اور ہسپان ٹی وی کے یو …