منگل , 18 جون 2019

82ہزار ملازمین کواب تک فارغ کیا جاچکاہے : ترک وزیراعظم

ilk_bakanlar_kurulu_toplantisi_bestepede_1463899991_7093

استنبول (مانٹیرنگ ڈیسک) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ پچھلے ماہ کی ناکام بغاوت کے بعدپانچ ہزار سرکاری ملازمین کو برخاست اور 77 ہزار کو معطل کیا جا چکا ہے۔ جن پانچ ہزار سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کیا جا چکا ہے ان میں سے تین ہزار کا تعلق ملک فوج سے تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شبہ ہے کہ برخاست اور معطل کئے جانے والے ملازمین کا تعلق امریکہ میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم سے ہے۔ ترک وزیراعظم نے اعلان کیا کہ امریکی نائب صدر جوبائڈن 24 اگست کو ترکی کے دورے پر آئیں گے۔ ترک وزیراعظم نے ایک بار پھر امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرے۔ ترک حکومت نے مقامی میڈیا کے ایسے 140 سے زیادہ ایسے ادارے بھی بند کر دئیے ہیں جن پرترک مبلغ کے حامی ہونے کا شبہ تھا، وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ امریکہ سے بہتر تعلقات کا انحصار فتح اللہ گولن کے ترکی کے حوالے کرنے پر منحصر ہے اور اس معاملے پر بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب تباہ کن صورتحال کے لئے تیار رہے ، یمنی فوج کا انتباہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت اور اس کےاتحادیوں کے تازہ وحشیانہ …