پیر , 1 مارچ 2021

اسلام کے بارے میں منفی رائے کو بدلنے کی کوشش کریں

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تشدد کے باعث دنیا بھر میں اسلام بدنام ہوا ہے اور اسلام کے بارے میں لوگوں کی منفی رائے کو بدلنے کے لیے مسلمانوں کو کوشش کرنی چاہیے۔تہران میں منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حالت میں حقیقی دنیا اورسائبر دنیا سے اسلام کے منفی تصور کو ختم کرنا ہوگا۔ایران کے اعتدال پسند صدر کا کہنا ہے کہ اسلام کے اصول تشدد کی مخالفت کرتے ہیں۔ایران یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں فضائی کارروائی کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ باغیوں نے رواں برس کے آغاز میں یمن کے بڑے حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھاصدر روحانی نے پوچھا: آپ نے امریکہ سے اس سال کتنے بم اور میزائل خریدے ہیں؟ اگر آپ اس رقم کو جو آپ نے بم اور میزائل خریدنے پر خرچ کی، غریب مسلمانوں میں تقسیم کر دیتے توکوئی بھوکے پیٹ نہ سوتا۔مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے حوالے سے اتوار کو منعقد ہونے والی اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب وہ مسلمان بچوں کو پناہ کی خاطر مشکل اور خطرناک سفر کر کے غیر مسلم ممالک میں جاتے ہو دیکھتے ہیں تو انھیں شرم محسوس ہوتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …