پیر , 22 اپریل 2019

ترکی : کار بم دھماکہ، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افرادجاں بحق

0573CBDB-E442-4ACD-AA45-297239E9BD1E_w987_r1_s

انقرہ(مانٹیرنگ ڈیسک) ترکی میں پولیس اسٹیشن کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیابکر میں پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی کار زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پولیس اسٹیشن کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی اسپتال کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔دوسری جانب ترک حکومت کے اعلیٰ حکام نے دھماکے میں کرد باغیوں کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی کرد باغی اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل کی ایران دشمنی، بغیر اطلاع دیئے متعدد چینلز کے اکاونٹز بند

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے ایران کے پریس ٹی وی اور ہسپان ٹی وی کے یو …