پیر , 22 اپریل 2019

گذشتہ 3 دنوں میں 1000 دہشت گرد ترکی سےشام داخل ہوئے:شامی ذرائع

4bk1b3d07dd7c42xf1_800C450

دمشق(مانٹیرنگ ڈیسک )شام میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ 3 دنوں میں ترکی حکام نے 1000 دہشت گردوں کو شام میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔جو شام کے شہر ادلب میں داخل ہوکر دہشت گرد تنظیم جیش الفتح میں ضم ہوکر فوج سے لڑ رہے ہیں۔اس حوالے سے ادلب کے رہائشی اور جیش الفتح کے بعض جنگ جؤوں نے تصدیق کی ہے کہ ترکی سے سینکڑوں مسلح شام میںداخل ہوکر جیش الفتح سے منسلک ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جس میں ترکی نے روس کو باور کرایا ہے کہ وہ سرحدپر نگرانی کو مضبوط کرے گا اورضرورت پڑنے پر بین الاقوامی مبصرین کی مدد حاصل کرے گا تاکہ ترکی سے شام داخل ہونے والے دہشت گردوں کو روکا جاسکے۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل کی ایران دشمنی، بغیر اطلاع دیئے متعدد چینلز کے اکاونٹز بند

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے ایران کے پریس ٹی وی اور ہسپان ٹی وی کے یو …