پیر , 22 اپریل 2019

ترکی میں موجو امریکی نیوکلیئر ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خطرہ

news-1471258186-4576_large

انقرہ (مانٹیرنگ ڈیسک )امریکی ماہرین نےاپنی تیار کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہےکہ ترکی فوجی اڈہ انجرلیک میں موجود امریکی نیوکلیئر ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق انجرلیک اڈہ شامی سرحد سے محض 110 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس اڈے میں 50 امریکی نیوکلیئر ہتھیار موجودہیں۔اس رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ انجرلیک اڈے میں نیوکلیئر ہتھیار رکھنا ایک بہت بڑا رسک ہےجس کے خطرناک نتائج سامنےآسکتے ہیں۔یاد رہے کہ ترکی میں ہونے والے ناکام فوجی انقلاب میں انجرلیک اڈے کا اہم کردارتھا کیونکہ اس اڈے کو انقلابیوں نےاپنے انقلابی عمل میںاستعمال کیاتھا۔امریکہ کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ وہ بار بار پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیار کی سکیورٹی پر تنقید کرتا رہتا ہے مگر اب خود اس کےنیوکلئیر ہتھیاروں کی سکیورٹی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کابل: وزارت مواصلات و آئی ٹی کمپاؤنڈ پر حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے درالحکومت کابل میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمپاؤنڈ پر …