ہفتہ , 6 مارچ 2021

اسامہ بن لادن کے سابق محافظ کا انتقال

اسامہ بن لادن کے سابق محافظ ناصر البحری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ان کے مطابق ناصر البحری جو کہ یمنی شہری تھے، ان کا ہفتے کے روز جنوبی شہر مقالہ کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوا۔ خیال ہے کہ ان کی عمر 40 سال کے لگ بھگ تھی۔بحری جنھیں ابو جندل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، القاعدہ کے مرحوم رہنما کی افغانستان میں سکونت کے دوران ان کے ڈرائیور بھی تھے۔بحری کو سنہ 2008 میں گوانتانامو حراستی مرکز سے رہائی دی گئی اور وہ یمن واپس آگئے تھے۔
1990 کی دہائی میں وہ اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے بوسنیا، صومالیہ اور افغانستان میں کئے گئے حملوں میں ملوث تھے لیکن بعد میں انھوں نے القاعدہ سے علیحدگی اختیار کرلی۔سنہ 2010 میں بی بی سی کے پروگرام نیوز نائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بحری نے خبردار کیا تھا کہ ان کے آبائی ملک یمن میں لوگوں کو شدت پسندی کے لیے ورغلایا جارہا تھا۔یاد رہے اسامہ بن لادن کو مئی سنہ 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی خصوصی افواج نے ایک چھاپے کے دوران ہلاک کردیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …